منگھوپیر : دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار سپردخاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
آئی جی سندھ غلام نبی میمن جاوید اوڈھو کے ہمراہ شہید اہلکار عمران کی میت پر پھول رکھ رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں ڈہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار عمران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعہ کا مقدمہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ہفتہ کے روز منگھوپیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک کے قریب دہشت گردوںکی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار عمران خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی ویسٹ کو ہدایت دی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔انٹیلی جنس ذرائع اور کرائم سین سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ نماز جنازہ میں شریک شہید اہلکار کے ورثاء سے آئی جی سندھ نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ محکمہ پولیس سندھ آپکے ساتھ ہے۔ملزمان جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔شہید اہلکار منگھوپیر تھانے میںتعینات تھا، سی ٹی ڈی پولیس ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کی مدعیت میں کالعدم تنظیم کے امیرحافظ حلیم اورکالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کی ایماء پرتنظیم سے وابستہ سہولت کار تین دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر05/2025بجرم دفعات 302/34 PPC,21(i)ATA 1997 کے تحت درج کرلیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہید اہلکار
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے 31 سالہ بہادر افسر میجر زیاد سلیم اور جہلم کے بہادر فرزند سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا
سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔