سمندر کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں موریطانیہ سے براستہ استنبول کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار مسافر یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلر سے رابطے میں تھے۔
مسافر ترکش ایئرلائن کی فلائٹ نمبر ٹی کے 708 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، جن کی شناخت سمیع اللہ ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، اور ان کا تعلق حافظ آباد ، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب، قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے، ایجنٹوں نے مسافروں سے بالترتیب 25 اور 35 لاکھ روپے فی کس کے عوض یورپ پہنچانے کے معاملات طے کیے تھے۔
تاہم موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھیجنے کی کوشش کی، مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر سے انکار کرتے ہوئے وطن واپسی کو ترجیح دی۔
مزید پڑھیں: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھیجنے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے-
واضح رہے کہ گزشہ جمعہ کو بھی ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لیا تھا، یہ مسافر بھی موریطانیہ سے یورپ جانے کے خواہشمند تھے۔
مزید پڑھیں: لاہور: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کیسے پکڑا؟
ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی زون کے مطابق مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے، مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
’ایئرپورٹس پر غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جاسکیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول امیگریشن حکام ایتھوپیا ایف آئی اے پنجاب حافظ آباد سمندر سوات سینیگال کراچی کراچی ایئرپورٹ کراچی زون موریطانیہ یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استنبول امیگریشن حکام ایتھوپیا ایف ا ئی اے حافظ ا باد سوات سینیگال کراچی کراچی ایئرپورٹ کراچی زون موریطانیہ یورپ انسانی اسمگلنگ سمندر کے راستے ایف ا ئی اے مسافروں کو میں ملوث
پڑھیں:
کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
—فائل فوٹوکراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز کو واپس جدہ اتارا گیا۔
پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔
روانگی کے 1 گھنٹہ 20 منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
مسافر کو جدہ ایئر پورٹ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر اس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر لائن کے اخراجات پر اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔
نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 171 کے دیگر مسافروں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔