رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے خرم شہزاد کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزامات پر فیصلہ سنایا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے خرم شہزاد کو کیس سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ خرم شہزاد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توڑ پھوڑ

پڑھیں:

شامی صدر احمد الشرع نے نیا قومی نشان متعارف کرا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے دمشق کے صدراتی محل میں ایک تقریب کے دوران ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرا دیا۔ یہ اعلان ملک میں بعث پارٹی کی حکمرانی کے کئی دہائیوں بعد ایک نئی سیاسی مرحلے میں منتقلی کے دوران کیا گیا۔ صدر احمد الشرع نے اس نشان کومتحدہ، ناقابل تقسیم شام کی علامت قرار دیا۔ اس موقع پر احمد الشرع نے کہاکہ آج ہم جو شناخت متعارف کروا رہے ہیں، وہ شام کے نئے تاریخی مرحلے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نشان سنہرے عقاب سے متاثر ہے، جو طاقت، عزم، تیز رفتاری، درستگی اور جدت کا مظہر ہے۔ سنہرے عقاب نے پہلے کے نشان ہاک کی جگہ لے لی ہے اور اس کے اوپر 3ستارے ہیں جو عوام کی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کی دم کے 5پر شام کے 5جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں،جن میں شمال، مشرق، مغرب، جنوب اور مرکزشامل ہیں۔ اسی طرح بازو کے 14 پرملک کے 14 صوبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں ہر ایک14 سال کی انقلاب کی کہانی بیان کرتا ہے۔ نئے قومی نشان کو اپنانے کے بعد عملی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کی تبدیلی شامل ہے تاکہ یہ نیا ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سپیکر ، چیئر مین سینیٹ کی گزشتہ 6 ماہ کی اکھٹی 85,85لاکھ روپے تنخواہ اکاؤنٹس میں منتقل
  • شامی صدر احمد الشرع نے نیا قومی نشان متعارف کرا دیا
  • جوڈیشل کمیشن نے اپنی کارروائی پبلک کرنے کا مطالبہ پھر مسترد کر دیا
  • اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
  • نون لیگ نے پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم عدالت میں چیلنج کردی
  • شامی صدر نے ملک کا نیا قومی نشان متعارف کرادیا
  • اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • ایمان قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ
  • سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا اضافی تنخواہ لینے سے انکار،وزیراعظم کو خط لکھ دیا