الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کے استعفی کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی 18 تا 19 فروری جمع ہوں گے، کاغذات نامدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری تک ہوگی۔
الیکشن کمیش نے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری ہوگی، پولنگ بلوچستان اسمبلی کے ہال میں ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بی جے پی نے پورے ملک میں الیکشن چوری کا منصوبہ بنا لیا ہے، کانگریس
کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، پسماندوں اور محروموں کے ووٹ کاٹنا چاہتی ہے تاکہ وہ ہندوستانی آئین میں من کے مطابق تبدیلی کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج اعلان کر دیا کہ وہ ریاست بہار کی طرح پورے ملک میں خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کرائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر بتایا کہ بہت جلد اس کے لئے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر کانگریس نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے اس عمل کو بی جے پی کے ذریعہ پورے ملک میں الیکشن چوری کئے جانے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کر کہا ہے کہ بی جے پی حکومت بہار کی طرح پورے ملک میں ووٹ کاٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ بہار میں ووٹ کاٹ کر بی جے پی حکومت کا من نہیں بھرا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج آفیشیل اعلان کیا ہے کہ خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ اس عمل سے مودی حکومت غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، پسماندوں اور محروموں کے ووٹ کاٹنا چاہتی ہے۔ تاکہ وہ ہندوستانی آئین میں من کے مطابق تبدیلی کر سکے۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بی جے پی و آر ایس ایس ہمیشہ سے ہی سماج کے کمزور طبقوں کو ووٹنگ کے حق سے محروم رکھنا چاہتی تھی اور ایس آئی آر کے استعمال سے وہ اپنی برسوں پرانی منشا پوری کرنا چاہتی ہے۔
اس سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پورے ملک میں ایس آئی آر کرانے والے الیکشن کمیشن کے اعلان پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہی الیکشن کمیشن کا نیا نوٹیفکیشن آیا ہے کہ ایس آئی آر صرف بہار میں نہیں، پورے ملک میں کیا جائے گا، یہ غریبوں کو ختم کرنا چہاتے ہیں۔ او بی سی، ایس سی/ایس ٹی اور خواتین کو ووٹنگ کا حق دینے کے لئے آر ایس ایس و بی جے پی تیار نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ووٹنگ کا حق بھیم راؤ امبیڈکر، جواہر لال نہرو کی وجہ سے ملا، اب بی جے پی ووٹر لسٹ کو بدل کر لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18 سال سے اوپر ہمارے جتنے بھی نوجوان ہیں، وہ سبھی ووٹر لسٹ میں آنے چاہئیں، گھر گھر جا کر ووٹرس کو مضبوط کرو۔
قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں خصوصاً کانگریس لگاتار بہار میں جاری خصوصی گہری نظرثانی کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہی ہے۔ آج پارلیمنٹ احاطہ میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر کانگریس و اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے اس کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کیا۔ اس احتجاجی مظاہرہ کی کچھ تصویریں کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر شیئر بھی کی ہیں۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایس آئی آر کے نام پر بہار میں ہو رہی ووٹ چوری کے خلاف انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنا احتجاج درج کیا۔ بہار میں جنتا دل یو بی جے پی کی حکومت عوام سے ووٹنگ کا حق چھیننے پر آمادہ ہے، جس میں الیکشن کمیشن ان کا پورا ساتھ دے رہا ہے، یہ جمہوریت سے کھلواڑی ہے۔