ورلڈ بینک کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،امان پراچہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدر امان پراچہ نے عرصہ 20 سال بعد ورلڈ بینک گروپ کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے دورہ پاکستان سے اقتصادی ترقی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور حال ہی میں منظور کیے جانے والے 40 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کو آئندہ دہائی کیلئے موثر انداز سے نافذ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ امان پراچہ نیکہا کہ ودفد کے دورہ پاکستان سے ملک کے اقتصادی ترقی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور 40 ارب ڈالرز کی سی پی ایف کو آئندہ دہائی کیلئے موثر انداز سے عملدرآمد کرنے کی حکمت عملی طے کئے جانے کا امکان ہے اور اس گروپ کے کاروباری لیڈرز، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کے بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ملکی معاشی بہتری میں مزید اضافہ ہوگا۔ امان پراچہ نے کہا ہے کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا جبکہ صحت، تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور سماجی شعبوں کے منصوبوں سے ترقی کی نئی منازلیں طے ہونگی ۔انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ترجیح دینے کو پاکستان کی ترقی کا ضامن قرار دیا،اس وقت ملک کی معیشت ترقی کی جانب رواں دواں ہے اورملکی معیشت کے سدھار کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور انکی ٹیم کو جاتا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دورہ پاکستان سرمایہ کاری امان پراچہ
پڑھیں:
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔