چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ
واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان میں اپنے میچز کھیلیں گی جبکہ انڈین ٹیم تین گروپ میچز دبئی میں ہی شیڈول ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے، خواجہ محمد آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد کشمیر پر پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہوا ہے۔(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس اس معاملے کو اٹھانے کے بہت سے آپشن ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد مسئلہ کشمیر متحرک ہوگیا ہے۔