وزیراعظم، وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
عدالت نے طلب کیے جانے پر ایس ایچ او کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا ۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے متعلق درخواست 2جولائی کو سماعت کے لئے مقرر کردی ۔(جاری ہے)
جسٹس سلطان تنویر احمد ، صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لا افسران کو رپورٹ پیش کے لئے مہلت دے رکھی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی،گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکومت نے کسانوں کو مل مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائیگا، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔