2025-04-30@15:55:04 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ماحولیاتی تبدیلی کے»:

نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پروگریسیو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوتھ کلائمیٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے،جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نائب صدر پیپلزپارٹی نے کہاکہ تبدیلی ممکن ہے، نوجوان پائیدار حل لا سکتے ہیں، اس پیغام کو فوری طور پر عام کرنا ہوگا۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقاء کا مسئلہ بن چکی...

بائیوڈی گریڈ ایبل پلاسٹک کی طرف تبدیلی ‘ فضلے کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )پاکستان کا بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک کی طرف تبدیلی اس کے بڑھتے ہوئے فضلے کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہ خود کو برقرار رکھنے والی سبز بایو پلاسٹک کی صنعت اور معاشی ترقی کا باعث بنے گا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان شدید آلودگی سے دوچار ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں پلاسٹک کے فضلے، نکاسی آب کا نظام بند ہونے اور ندیوں کو آلودہ کرنے سے ان مسائل کو کم کرنے کے لیے، بائیو ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک...
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر — فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پانی کا مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے تشویش ناک ہوگیا ہے۔ فرحت اللّٰہ بابر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ، پنجاب سمیت ملک بھر کا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا گلیشیئر اور ہمالیہ کے پہاڑوں پر دارومدار ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 سال میں گلیشیئر 65 فیصد زیادہ پگھل رہے ہیں۔
محمد ارسلان ماحولیاتی تبدیلی یا کلائمٹ چینج دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کا اثر ہر خطہ اور ہر ملک پر مختلف طریقوں سے مرتب ہو رہا ہے۔ پاکستان اس تبدیلی سے خاص طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں ماحولیاتی اثرات نہ صرف قدرتی وسائل بلکہ انسانی زندگیوں اور معیشت پر بھی گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی شدت روز بروز بڑھ رہی ہے، اور اس کی وجہ سے کئی قدرتی آفات جیسے سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہریں، شدید بارشیں، اور زراعت کے شعبے میں نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اسباب، اثرات، اور اس...
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو زمین کے قطبی علاقوں کے بعد کہیں بھی پائے جانے والے گلیشیئرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی تغیر و تبدل اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے دس ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کی تباہی کے باعث ان سے منسلک حیاتیاتی بقاء کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کے فطرتی حسن کو برقرار...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر مثبت بات چیت ہوئی، جلد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کا نظام لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے اہم مسئلہ ہے اسے حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی یوم گلیشئیر پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزیرخزانہ نے خطاب میں کہا کہ آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہمیں کلائمیٹ کے لیے نئے منصوبے لانے ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر مثبت بات چیت ہوئی،...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈ کا نظام لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کے لیے بڑے خطرات ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمِ سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالرز کی...
سرمایہ داری نے منافع کی ہوس میں زمین کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ کرہ ارض پر زندگی کی بقا سرمایہ داری کے خاتمے سے مشروط ہے۔ ہم دنیا پر نوع انسانی اور زندگی بچانے والی آخری نسل ہیں۔ ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ وہ نعرہ سے جس کے بینر تلے ماحولیاتی تباہی کے خلاف بین الاقوامی جدوجہد فرض ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف دانشور ڈاکٹر اصغر دشتی، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان سندھ کے وائس چیئرمین قاضی خصر اور مزدور رہنما ناصر منصور نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان (NTUF) کے زیر اہتمام مشکلات میں گھرا مزدور : سرمایہ داری ماحولیاتی تباہی اور استحصال کا منبع ” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خیالات کا...
موجودہ صدی کا ایک تہائی حصہ مکمل ہونے کو ہے ۔ اِن 25 سالوں میں پاکستان نے ماضی کے مقابلے میں زیادہ تواتر کے ساتھ کسی نہ کسی موسمیاتی تغیر کا سامنا کیا ہے ۔ جن میں مختصر دورانیہ کی شدید بارشیں ، شدید گرمی کی لہریں ، خشک سالی ، شدید سردی ، سموگ ، دھند وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تغیرات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال (آفات ) نے اکثر انسانی بحرانوں کو جنم دیا جن کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ، گھروں اور انفراسٹرکچر کی تباہی اور معاشی زندگیوں میں خلل پڑا ۔ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ، 2022 میں پاکستان نے ریکارڈ توڑ بارشیں دیکھیں جو جرمن واچ نامی تھینک ٹینک کی...
کراچی(کامرس رپورٹر)ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے اپنے عالمی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، دنیا میں صف اول کی بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی ”بریتھ پاکستان” جیسے اقدامات کی حمایت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشوں کو مربوط بنا رہی ہے۔ دنیا کے درجہ حرارت کو ایک ڈگری تک کم کرنے اور آلودگی سے پاک نقل و حرکت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عالمی مشن کے ساتھ، بی وائی ڈی پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ بی...