لاہور، محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون لاہور پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف 3 روز قبل میران شاہ میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے
پڑھیں:
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔