شیرافضل مروت پارٹی کیخلاف ڈٹ گئے، قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت پارٹی کے فیصلوں کے خلاف ڈٹ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ میں پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، چار روز سے نعرے لگا رہا ہوں بتائیں مجھے کیوں نکالا۔اسمبلی شیر افضل مروت پی ٹی آئی عہدیداران کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ میں عمران خان سے ناراض ہوں وہ مجھ سے ناراض نہیں، بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض ہو جاؤں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں بانی پی ٹی ائی سے ناراض ہوں وہ مجھ سے ناراض نہیں، نکالا مجھے اور ناراض بھی بانی پی ٹی آئی ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا میں سپاہی ہوں میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ میں ناراض ہو جاؤں۔شیرافضل مروت نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں میں نے پہلے قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے لگائے، میرا منہ اپنے لوگوں کی طرف تھا پھر میں نے نعرہ لگایا مجھے کیوں نکالا، جنہوں نے مجھے پارٹی سے نکلوایا ڈر اور خوف کا عالم یہ ہے کہ میڈیا پر بتاتے نہیں۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے پی ٹی ائی کے میڈیا گروپ سے بھی ڈرتے ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کب نکالو گے، میں نے کہا جس نے نکلوانا تھا انہوں نے مجھے پارٹی سےنکلوا دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی قومی اسمبلی نے کہا کہا کہ کہ میں
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔