لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 18 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم عوامی رائے غصب کرکے مسلط ہونا ہے، فیک نیوز کے نام پر پیکا ایکٹ آگیا، فیک حکمرانوں اور انہیں مسلط کرنے والوں کے خلاف کس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی؟ پیکا قانون آزادی اظہار رائے پر حملہ، اسے ختم کیا جائے، صحافیوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

کے پی میں شدید بدامنی ہے، کرم میں کانوائے پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، صوبہ میں امن کا قیام وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اراکین پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافہ کے لیے یک جان ہوگئے، ملکی سلامتی کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ پاکستان، افغانستان جھگڑے میں دونوں ممالک کا نقصان، دشمن فائدہ اٹھائیں گے، اسلام آباد اور کابل بامعنی مذاکرات کریں، افغان سرزمین کسی صورت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

کشمیر پر خاموشی، بھارت سے دوستی کی خواہشات اور افغانستان سے لڑائی کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ رئیل سٹیٹ ایجنٹس کی طرح بیانات داغ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان پر دباؤ بڑھے گا، حکمران ایسا کرنے کی جرات نہ کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی کے پی وسطی عبدالواسع، صدر پریس کلب ایم ریاض اور سیکرٹری پریس کلب طیب عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت نے کہا کہ گزشتہ 31برس سے ہر حکومت نے آئی پی پیز کو نوازا، ملک پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے، یہ ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، پارلیمنٹ میں کھرب پتی بیٹھے ہیں اور ان میں سے 70فیصد سے زائد فارم 47کی پیداوار ہیں، انہوں نے مل کر اپنی تنخواہوں میں تین سو فیصد اضافہ کرلیا، عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، حکومت مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حکومت گراؤنڈ پر موجود نہیں، اشتہارات سے کام چلایا جارہا ہے، کے پی میں 38لاکھ بچے سکول نہیں جاتے، پورے ملک میں تعداد پونے تین کروڑ ہے، تعلیم کا نظام طبقاتی ہے، سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، شوگر مافیا کے ظلم سے چھوٹا کسان پس کر رہ گیا، پنجاب میں کسان کارڈ کے نام پر قرضہ کارڈ دیا جارہا ہے، بجلی، پٹرول، آٹا، چینی، دالوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

حکومت عوام کو ریلیف دے، بجلی کی قیمت لاگت کے مطابق کی جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات اور امن کے لیے جماعت اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے، حکومت قیام امن کی خاطر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کرے، دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انھیں ایڈریس کرنا ہو گا، فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، عوام کو تعلیم، صحت کی سہولتیں دی جائیں، نوجوانوں کو روزگار ملے، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی شمال مغربی سرحد اور اس سے متصل علاقوں میں بدامنی پاکستان کی امریکی جنگ میں شمولیت کا نتیجہ ہے، اس جنگ میں شمولیت سے قبل یہاں مکمل امن تھا۔مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کے بقایا جات ادا کرے، مقامی وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45پر پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی پر حیرانی ہوئی، عمران خان سیاسی قیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے، بھارت کی افغانستان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی خواہشات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت نے اس پر پاؤں رکھا ہوا ہے، حکومت کشمیر پالیسی واضح کرے، سودے بازی کی رپورٹس پر وضاحت جاری کی جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت

چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینرنگ، ممبر فنانس، ڈائریکٹر جنرل ریکوری، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ سمیت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ ممبر فنانس نے اجلاس کو سی ڈی اے کی فنانشل پوزیشن کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی فنانشل پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریکوری کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے بقایاجات کی وصولی کیلئے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبوں کے ساتھ مل کر سی ڈی اے کے بقایا جات کی بروقت وصولی کیلئے نہ صرف ایک جامع پلان آف ایکشن ترتیب دیں بلکہ اس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جن لوگوں کے ذمہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں کے واجبات بقایا ہیں ان کو فوری طور پر اپنے بقایاجات سی ڈی اے کو جمع کروانے کے لیے کہا جائے بصورت دیگر سی ڈی اے کے نادہندگان کی پراپرٹیز پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انکی پراپرٹیز کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کردی جائیں۔اجلاس کو سیکٹر ای بارہ کے ترقیاتی کاموں میں اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر ای بارہ کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ اور سیکٹر سی پندرہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر ای بارہ اور سی پندرہ کی اراضی سے ناجائز تجاوزات کو جلد از جلد واگزار کروایا جائے۔ اسی طرح چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر سی سولہ کے حواے سے بھی تمام اراضی کو کلیئر کرنے کے لئے زمین کے ایوارڈ کے عمل کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ ان سیکٹرز میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ تمام ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو ممکن بنا کر الاٹیز کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل فوڈ اسٹریٹ اور بلیو ایریا فوڈ اسٹریٹ پر تعمیراتی کاموں کے جلد از جلد آغاز اور ان کو فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے دونوں فوڈ اسٹریٹس کو اعلی معیار کے حوالے سے اور پبلک کی تمام تفریحی اور دیگر سہولیات مدنظر رکھتے ہوئے جلد فعال بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون سمیت تمام قبرستانوں کی دیکھ بھال بشمول سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ہارٹیکچر کی بہتری سمیت مستقل بنیادوں پر جدید لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ تمام قبرستانوں کے اطراف بانڈری وال کی تعمیر ومرمت اور پینٹ کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام قبرستانوں کی مناسب صفائی اور درختوں کی دیکھ بھال کیلئے مستقل بنیادوں پر انوائرمنٹ کے عملے کی تعیناتی کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تدفین کیلئے بسوں کی فراہمی سمیت شہریوں تدفین سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے شہریوں کیلئے 24/7 ہیلپ لائن بنائی جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے قبرستانوں کی سیکورٹی اور دیکھ بھال کو ہر حال میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی بڑھتی ھوئی ابادی کے پیش نظر ماسٹر پلان کے مطابق نئے قبرستان کیلئے موزوں ترین جگہ کا انتخاب کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی پنجاب حکومت کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ تبدیل کر دی گئی تنخواہ دار کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا، عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • صوبے کے فنڈز لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں دیں گے،فیصل کریم کنڈی
  • پانی جیسے حساس وسائل کا بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک رججان ہے؛ بلاول بھٹو
  • عافیہ صدیقی رہائی کیس: ہائی کورٹ کا وفاق سے بذریعہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالتی سوال پرجواب طلب
  • مایا نگری کے مایاوی ہیرو (پہلا حصہ)
  • گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال
  • 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، 8 کھرب سے زیادہ قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال
  • خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کا 3 سال سے ترقیاتی فنڈ نہ ملنےپر حکومت کےخلاف سڑکوں پرآنے کا عندیہ
  • چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت
  • نوجوان معاشی و سماجی مسائل کے سبب بچے پیدا کرنے سے گریزاں، رپورٹ
  • وفاقی بجٹ عوام دشمن اور معاشی حقائق سے لاعلمی کا عکاس ہے: ظاہر شاہ طورو