حمزہ علی عباسی نکاح پڑھانے پر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نمایاں نام حمزہ علی عباسی، جو اپنی جاندار اداکاری، منفرد انداز اور اصولی خیالات کے لیے جانے جاتے ہیں، اب ایک نئی شناخت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ ایک نجی شادی کی تقریب میں نکاح پڑھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو مداحوں نے مختلف انداز میں ردعمل دیا۔ کچھ نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک مشہور اداکار نکاح جیسے مذہبی فریضے کو انجام دے رہے ہیں، جبکہ کچھ نے اس عمل کو سراہا اور کہا کہ ہر مسلمان کو دینی احکام خود ادا کرنے چاہئیں۔ دوسری طرف، کچھ ناقدین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نکاح جیسے سنجیدہ مذہبی عمل کو صرف مستند علما کو ہی انجام دینا چاہیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
جیسے ایک صارف نے لکھا، ’اتنا ہینڈسم مولوی، میرا نکاح بھی پڑھا دو‘۔
اس قسم کے تبصرے ظاہر کرتے ہیں کہ حمزہ علی عباسی کی شخصیت نہ صرف پسند کی جاتی ہے بلکہ ان کے کسی بھی اقدام پر لوگ اپنی دلچسپ آرا دینا ضروری سمجھتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے دین کی جانب سفر
حمزہ کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’پیارے افضل‘، ’من مائل‘، ’الف‘، اور ’جانِ جہاں‘ شامل ہیں، جبکہ فلموں میں ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھی بہت پذیرائی ملی۔ مگر اداکاری کے علاوہ، حمزہ کی زندگی میں ایک اور پہلو بھی نمایاں ہے اور وہ ہے ان کی دین اسلام کی طرف گہری رغبت۔ایک انٹرویو میں حمزہ نے بتایا کہ ان کے خیالات میں بڑی تبدیلی جاوید احمد غامدی صاحب کی ملاقات کے بعد آئی۔ ان کے مطابق، وہ پہلے اسلام پر عمل کرنے میں تذبذب کا شکار تھے، مگر غامدی صاحب کی رہنمائی کے بعد وہ دین کو مکمل طور پر اپنانے میں کامیاب ہوئے۔
حمزہ علی عباسی کی ازدواجی زندگی
حمزہ کی شادی 2019 میں اداکارہ نیمل خاور سے ہوئی، جو ڈرامہ ’انا‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث مشہور ہوئیں۔ یہ جوڑی سادگی اور خوبصورتی کی مثال سمجھی جاتی ہے، اور ان کا ایک بیٹا محمد مصطفیٰ عباسی بھی ہے۔
کیا حمزہ علی عباسی ایک نیا رخ اختیار کر رہے ہیں؟
یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا حمزہ علی عباسی نکاح خوانی جیسے مذہبی فرائض کی طرف سنجیدگی سے مائل ہو رہے ہیں یا یہ محض ایک اتفاقی لمحہ تھا؟ ان کے گزشتہ بیانات اور دینی رجحان کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ وہ مذہب کو صرف ذاتی زندگی میں ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی اپنانا چاہتے ہیں۔
حمزہ کی حالیہ ویڈیو نے ایک نیا مکالمہ چھیڑ دیا ہے کہ کیا مشہور شخصیات کو مذہبی امور میں مداخلت کرنی چاہیے یا نہیں؟ مگر جو بھی ہو، یہ حقیقت ہے کہ حمزہ علی عباسی کی شخصیت ہمیشہ خبروں میں رہنے کے لیے کافی ہے، چاہے وہ ایک بہترین اداکار کے طور پر ہو، ایک متحرک سیاستدان کے طور پر، یا اب ایک نکاح خواں کے طور پر۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی رہے ہیں
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ کا زیادتی و بلیک میلنگ کے مقدمے پر ردِعمل: صارفین کی سخت تنقید
پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ نے حال ہی میں اپنے اوپر لگنے والے زیادتی و بلیک میلنگ کے الزامات اور درج مقدمے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
رجب بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی ویڈیو وائرل جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبر پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
رجب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کو شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viralverse | Viral News & Trends (@viralverse)
اکثر اوقات ہی تنازعات میں گھرے رہنے والے یوٹیوبر و ٹک ٹاکر نے خاتون کا نام لیے بغیر کہا، ’پُتری، جہاں تک زور لگانا ہے لگا لو، میں تمہارا نام اپنے منہ سے کبھی نہیں لوں گا، نہ تمہارے حق میں اور نہ تمہارے خلاف۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کیا کروں؟ تمہیں شہرت دے دوں یا پھر سلیبرٹی بنا دوں؟ چلو میں تمہیں اسٹار بنا دیتا ہوں، جہاں تک تم زور لگا سکتی ہو زور لگا لو میں مگر میں تمہارا نام نہیں لوں گا۔
رجب بٹ کی اس ویڈیو کو متعدد انٹرٹینمنٹ پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس کے کمنٹ باکس میں نیٹیزنز یوٹیوبر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
کسی صارف نے رجب بٹ کو ’مغرور‘ قرار دیا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ ’رجب بٹ پاکستان آنے کے بعد اپنا ماضی بھول گیا ہے، یوٹیوبر خود مِنتوں کے بعد پاکستان پہنچا تھا، اسے کوئی دیکھنا بھی نہیں چاہتا ہے‘۔
صارفین کا طنزیہ کمنٹس میں کہنا ہے کہ رجب بٹ خود صرف ایک یوٹیوبر ہے، یہ کسی کو کیسے اسٹار بنانے کی باتیں کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ 9 جون کو لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Post Views: 4