غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کے بعد آئی سی سی کا میگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں۔رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فائدہ نہ ہونے دیں۔ ٹرائی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈکے خلاف پہلے خود بیٹنگ کی تاکہ ہمیں اپنی غلطیاں نظر آئیں، ہمیں پتا چلے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، ہم نے پچھلے میچوں سے بہت کچھ سیکھا کوشش کریں گے کل وہ غلطیاں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہماری اوپر نیچے ہیں، ہمیں ابھی بہت ساری چیزوں میں بہتری لانی ہے، ہمیں بہادری،تکنیک اور محنت سے کھیلنا ہوگا، ہم سے ایک سے دوفیصد کے فرق سے میچز جارہے ہیں، ہم سے آخر میں جاکر کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے، میچ میں کمی بیشی پوری کرنے کے کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کی، میچ ہاتھ سے نہ نکلے اس پر کام کر رہے ہیں، ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کرینگے، بحیثیت کپتان اس وقت خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی پرفارمنس سے جیت ہوتی ہے، ہم سینئر کھلاڑی ہیں ذمہ داری لینی چاہیے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ حارث رف فٹ ہیں اور پریکٹس سیشن میں بالنگ کر رہے ہیں، اوپننگ کے لئے ٹیم میں آپشنز موجود ہیں ، بابر اعظم ٹیکنِیکل پلیئرہیں وہ ہی اوپن کریں گے، صرف میری اور بابر ہی نہیں بلکہ سب چاہتے ہیں ٹائٹل جیتیں ، ہمارے ہاتھ میں جو ہے وہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کا ایونٹ پوری قوم کو انجوائے کرنا چاہیے ، اسٹیڈیمز ریکارڈ مدت میں بنے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی ہم پہلے بھی جیتے ہوئے ہیں ، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے،ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بنے ، کوئی شک نہیں پاکستان نے ماضی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ محمد رضوان نے حارث رئوف کی انجری سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر حارث رئوف ردھم میں بولنگ کررہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی محمد رضوان کر رہے ہیں ٹرافی میں کریں گے کوشش کر نے کہا
پڑھیں:
محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ کے تعاون پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلیٰ تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصاً نادرا کے محفوظ سیکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔
اس موقع پر، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات بنگاہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصاً نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔
بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔