سوات میں ایک اور زلزلہ، پاکستان میں پے در پے زلزلوں سے عوام میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
امریکی ریاست اوریگون کے ساحل پر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے زیرِ سمندر موجود آتش فشاں (جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے) سے چند میل کے فاصلے پر محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کی صبح ایکسیل سی ماؤنٹ سے 100 میل کے فاصلے پر 4.8 اور 5.4 شدت کے دو زلزلوں کو ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسیل سی ماؤنٹ اوریگون کے ساحل سے 300 میل کے فاصلے پر موجود ایک زیر سمندر آتش فشاں ہے جو ایک میل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 4900 فٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود ہے۔
پہلا زلزلہ اس فعال آتش فشاں سے 25 میل کے فاصلے پر آیا جبکہ دوسرا اور زیادہ شدید زلزلہ اوریگون ساحل سے 70 میل کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔ دونوں زلزلے کے درمیان 18 منٹ کا وقفہ تھا۔
اگرچہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی لیکن اس آتش فشاں کا مطالعہ کرنے والے محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان دو وقوعات کی وجہ سے یہ پھٹنے کے مزید قریب تر ہوگیا۔
واضح رہے یہ آتش فشاں آخری بات 2015 میں پھٹا تھا۔