مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی:نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔
نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شرکت کی تھی۔
اس دوران نواز شریف نے کہا کہ "تبدیلی” کے نعرے کے ساتھ کرپشن، مہنگائی، معاشی تباہی اور بدتمیزی کو سیاست کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کرنے والے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا گیا، وہ افسوس ناک ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مالی بحران سے بچا ہے، اور شہباز شریف کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ پالیسیوں کو جاری رکھ کر معاشی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسحاق ڈار کل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے۔ ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسحق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی۔