اماراتی حکومت نے پاکستانیوں کے دل توڑ دیے، میچ ٹکٹ کے باوجود ویزے کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)چیمپئنزٹرافی کا ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ جس کیلئے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوچکی ہے۔
تاہم اب اماراتی حکومت پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل توڑ رہی ہے۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ جن شہریوں کے پاس پاک بھارت میچ کے ٹکٹس موجود ہیں۔ ان کی بھی ویزا درخواستیں مسترد کی جارہی ہے۔
اماراتی حکومت نہ صرف پاکستانی شہریوں کے بلکہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کررہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔
ذرائع نے ایک پی سی بی عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اماراتی حکومت سے ٹکٹ ہولڈر پاکستانیوں کی ویزا درخواستیں منظور کروانے پر کرکٹ بورڈ بات کررہا ہے۔
اس صورتحال نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ویزا تک رسائی کے وسیع تر مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے اپنے وزیٹر ویزا مسترد ہونے پر وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔
مسترد ہونے کی صحیح وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں، لیکن متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پر مکمل پابندی کی تردید کی ہے۔
ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے نے گزشتہ سال جولائی میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا کی شرائط پر عمل کریں۔
سفارتخانے نے کہا کہ مسافروں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس اپنے قیام کو پورا کرنے کے لیے ضروری دستاویزات اور کافی فنڈز موجود ہیں، ورنہ انہیں پہنچنے پر واپس بھیجے جانے کا خطرہ ہے۔
مزیدپڑھیں:نادرا کا شہریوں کیلئے ایک اور احسن اقدام، نئی سہولت آگئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات اماراتی حکومت
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔