ڈالر کا پلٹا، اختتامی لمحات میں قیمت بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر پرواز جاری رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مثبت معاشی اعشاریوں، گزشتہ 7ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56فیصد بڑھنے، وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے ایک سال تک موخر ادائیگیوں پر ماہانہ 10کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔
کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 279روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور درآمدات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 279روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر چار پیسے کے اضافے سے 281روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔
گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔