چینی حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بیجنگ : چینی حکومت نے “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا ۔ ایکشن پلان میں چار شعبوں میں 20 مخصوص اقدامات شامل ہیں جن میں آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ کی سطح میں بہتری، کھلے پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں اضافہ اور سروس گارنٹیز کو مضبوط بنانا شامل ہے تاکہ سرمایہ کاری کی کشش اور استحکام میں اضافہ جاری رہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ مذکورہ منصوبے کے مطابق ، آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لحاظ سے ، چین ٹیلی کمیونیکیشن ، طبی دیکھ بھال ، تعلیم وغیرہ کے شعبوں میں کھلے پن پر مبنی پائلٹ منصوبوں کو وسعت دے گا ، اور تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں آزاد انہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لئے نظریاتی اور عملی منصوبہ تشکیل گا۔ قومی خدمت کی صنعت میں توسیع اور کھلے پن کے لئے جامع پائلٹ منصوبوں کے دائرے کو بہتر بنایا جائے گا، سروس انڈسٹری کی توسیع اور کھلے پن میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے بیجنگ ڈیمونسٹریشن زون کی حمایت کی جائے گی ، اور پائلٹ منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین میں ایکویٹی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی ، لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی انتظامیہ کے اقدامات کو صحیح معنوں میں عمل میں لایا جائےگا ، اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے نفاذ کے لئے آپریشنل رہنما خطوط وضع اور جاری کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، آئی این پی) پاکستان اور کینیڈا نے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے ! نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی گفتگو میں زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنمائوں نے باہمی اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت کراچی کی بندرگاہوں پر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے بحری امور، میری ٹائم کے سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمینوں نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے جدت کی حالیہ کوششوں کا جائزہ لیا جس سے کارگو کی نقل و حرکت میں اضافہ اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ سلوشنز کے ذریعہ پورٹ آپریشنز میں مستقبل کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اصلاحات کے فوری نفاذ کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں بندرگاہوں پر آپریشنر کو مؤثر اور کم لاگت بنایا جائے گا۔