چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چین کا پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
نیویارک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
جمعرات کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں چین پاکستان تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لیے بات کرتا رہے گا، پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا، خاص طور پر زرعی جدید کاری اور صنعت کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
امید ہے کہ پاکستان ملک میں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کی طرف سے جدیدیت اور ترقی کے ایک عظیم باب کے آغاز کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور ترقی کو مزید گہرا کرنے کا منتظر ہے۔انہوں نے چین میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے “دو اجلاسوں” کی مکمل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔
ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان چینی اداروں اور چینی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کو اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سلامتی کونسل کے اس اعلیٰ سطح اجلاس کے انعقاد کا چین کا اقدام بروقت ہے۔ پاکستان عالمی ایجنڈے میں چین کی قیادت کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چینی سفیر کی ملاقات: امن، خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت، صدر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صدر مملکت سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔