سونا پھر مہنگا؛ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:
سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے سے قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2944 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3255 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ریلوے کی آمدن میں ریکارڈ اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔
تفصیلات کے مطابق:
مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے
مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے
ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے
کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے
دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔
ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن:
کراچی ڈویژن: 14.75 ارب روپے (سرفہرست)
لاہور: 11.25 ارب روپے
ہیڈکوارٹرز ڈویژن: 5.25 ارب روپے
ملتان: 5 ارب روپے
سکھر: 4.8 ارب روپے
راولپنڈی: 4.7 ارب روپے
پشاور: 1.25 ارب روپے
کوئٹہ: 52 کروڑ روپے
فریٹ (مال برداری) آمدن:
کراچی: 28 ارب روپے
ملتان: 1 ارب روپے
لاہور: 83 کروڑ روپے
پشاور: 77 کروڑ روپے
راولپنڈی: 31 کروڑ روپے
سکھر: 28 کروڑ روپے
کوئٹہ: 10 کروڑ روپے
حنیف عباسی نے کہا کہ آئندہ سال فریٹ سیکٹر کی آمدن کو بڑھا کر مجموعی انکم کا 70 فیصد بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
Post Views: 5