لوئرکرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، درجنوں دہشتگرد سہولت کاروں سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کوہاٹ میں لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، درجنوں دہشتگرد اور ان کے سہولت کار گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفیکیشن جاری
آر پی او کوہاٹ کے مطابق لوئر کرم کے علاقوں بگن،مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران اب تک 30دہشتگرد اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آر پی او کوہاٹ کے مطابق لوئر کرم کے علاقوں بگن اور مندوری و دیگر میں کرم جانے والی کانوائے پر حملے، اشیائے خورونوش کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
آر پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے جن دہشتگردوں کی سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لیے کرم ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ
واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد آج حکومت پاکستان نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
14 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح عثمان کے سر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ دیگر 13 دہشتگروں کے سروں کی قیمت 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والوں کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روپے مقرر کی گئی ہے کے سروں کی قیمت کروڑ روپے مقرر کے سر کی قیمت کے مطابق لوئر کرم
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
شمالی وزیرستان میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ دوآبہ میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خاص طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں اس وقت نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔معاہدہ ختم کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی لائے گی۔