امریکا سے بیدخل پاکستانیوں سمیت تارکین وطن دارئین جنگل کے شیلٹر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
امریکا سے 100 سے زائد تارکین وطن کو پاناما سٹی کے ہوٹل سے اب دارئین جنگل کے شیلٹر منتقل کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد 7 ہزار 300 سے زائد تارکین وطن کو بیدخل کیا جا چکا ہے۔
مختلف جرائم میں قید اسیر تارکین وطنوں کی ایک کھیپ گوانتاناموبے بھیجی گئی جب کہ 299 تارکین وطن کو پاناما بھیجا گیا جن میں پاکستانی، افغانی، چینی اور بھارتی بھی شامل ہیں۔
پاناما حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 13 تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجا جا چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی بقیہ رہ جانے والے تارکین وطنوں کو بھی ان کے ملک بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
قبل ازیں امریکا سے 250 سے زائد بھارتیوں کو بھی ملک بدر کیا گیا تھا جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے اپنے وطن پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ دارئین جنگل کا علاقہ لاقانونیت کی وجہ سے خطرناک سمجھا جاتاہے کو کولمبیا اور پاناما کے درمیان واقع ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تارکین وطن کو
پڑھیں:
12 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی ڈی پورٹ
سٹی 42: غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کےانخلاکی مہم جاری ہے ،ڈی پورٹ افغانیوں سمیت غیرملکی باشندوں کی تعداد12ہزارسےتجاوزکرگئی
انخلامہم میں 12 ہزار 438 غیر قانونی مقیم باشندوں کوہولڈنگ سنٹرزپہنچایاجاچکا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 413غیرقانونی مقیم افرادہولڈنگ پوائنٹس پرموجودہیں، لاہور 5، صوبہ بھر میں 46ہولڈنگ سنٹرزقائم ہیں،سکیورٹی ہائی الرٹ ، تمام غیرقانونی مقیم افرادکاانخلایقینی بنارہےہیں،انخلاکےعمل کےدوران انسانی حقوق کومکمل طورپرمدنظر رکھاجارہاہے
زلمی vs قلندرز؛ قذافی کی وکٹ ہر اوور میں ایک وکٹ کی قربانی مانگنے لگی، زلمی کی دو وکٹیں قربان