غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.
غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے چین نے سرمائے، جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی تجربے کو متعارف کرایا ہے جس سے معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی چینی طرز کی جدیدکاری کے بھرپور فوائد کا اشتراک کیا ہے۔ 2024 میں ، چین میں نامزد سائز سے بالا غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے صنعتی اداروں کا پرافٹ مارجن چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا ہے ۔ اس وقت عالمی معیشت کی بحالی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔
اس تناظر میں چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہو رہے ہیں. غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے اس منصوبے کا اجرا ء نہ صرف چین کی جدیدکاری کے لئے سازگار ہوگا ، بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مارکیٹ کے مزید مواقع اور مستحکم ترقی بھی فراہم کرے گا ، اس کے علاوہ انہیں خطرات اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے بچنے اور چین میں مشترکہ ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صارفی صنعت کی تقریباً 70 فیصد کمپنیاں اس سال چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقع رکھتی ہیں۔
چین میں برٹش چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 76 فیصد کمپنیوں نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو برقرار رکھیں گی یا اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مختلف پالیسی اقدامات 2025 کے آخر تک مؤثر ہوں گے۔ طویل مدتی اعتبار سے چین کی معیشت میں ایک مستحکم بنیاد ، زیادہ فوائد ، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت موجود ہے ، اور طویل مدتی مثبت رجحان اور معاون حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی کمپنیاں چین میں مزید امکانات اور مواقع دریافت کریں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری کاری کے کاری کو چین میں کے لئے
پڑھیں:
صدر مملکت کی شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری کی شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وُو لی سے ملاقات ہوئی ، صدر مملکت کو شنگھائی الیکٹرک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،صدر نے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں شنگھائی الیکٹرک کے کردار کو سراہا
صدر مملکت نے کہا شنگھائی الیکٹرک نے روزگار کے مواقع اور سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، صدر مملکت نے شنگھائی الیکٹرک کو پاکستان کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ،صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی زیر التوا مسائل ہوئے تو انہیں دوستانہ اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت حل کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او نے پاکستان میں اپنے ملازمین کے لیے فراہم کردہ سیکیورٹی انتظامات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت نے مزید یقین دلایا کہ پاکستانی حکومت چینی کارکنوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کرے گی۔
صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک 1902 میں قائم ہوئی، توانائی اور صنعتی شعبے میں عالمی مقام رکھتی ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
اس موقع پر تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے،یہ تھر کوئلے پر مبنی پہلا کوئلہ گیسیفیکیشن اور فرٹیلائزر منصوبہ ہوگا جو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زرعی شعبے کو بھی سہارا دے گا،ایم ایف ٹی سی کول گیسیفیکیشن کے سی ای او شاہد تواوالا اور سینو سندھ ریسورسز/شنگھائی الیکٹرک کے سی ای او مسٹر لِن جیگن نے یادداشت پر دستخط کئے
صدر مملکت کے ہمراہ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن اور وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر شاہ صدر کے ہمراہچین اور پاکستان کے سفراء بھی اس موقع پر موجود تھے
لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد