ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برخاست کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل سی کیو براؤن کو برخاست کردیا۔
ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ پر جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ ریٹائرڈ لیفننٹ جنرل ڈین ریزین کین کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کررہے ہیں۔
تاہم بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنرل سی کیو براؤن کی برخاستی کا عمل متبادل جنرل کی تعیناتی سے بھی قبل عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر ججز کی مخالفت، ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی افواج کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون سے متعلق کیا گیا یہ سب سے اہم فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نیوی کے سربراہ، ایئرفورس کے وائس چیف آف اسٹاف اور نیوی، ایئرفورس اور آرمی کے جج ایڈووکیٹ جنرلز کے بھی تبادلے متوقع ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کی طرف سے پیںٹاگون میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں، فنڈنگ میں کٹوتی اور امریکی افواج میں موجود سویلین ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے جیسے فیصلوں کا امکان ہے اور اس کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: حماس کا خاتمہ کیوں ممکن نہیں؟ سابق امریکی جنرل نے بتادیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل سی کیو براؤن کو فارغ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی ہےتاہم وہ اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران افواج کے ان جنرلز کو فارغ کے عزم کا اظہار کرچکے تھے جو ان کے مطابق افغانستان سے امریکا کے پریشان کن انخلا کے ذمہ دار تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
general-c-q-brown us army امریکی افواج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل سی کیو براون.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنرل سی کیو براون جنرل سی کیو براؤن ڈونلڈ ٹرمپ ا ف اسٹاف
پڑھیں:
زونگ کی جانب سے چین۔پاکستان انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کا اعلان
پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے پاک چین لو کاربن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ لیبارٹری فاسٹ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، جو چین اور پاکستان کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
یہ لیبارٹری زونگ فورجی، سوزو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (USTS)، گوانگ ژو انسٹیٹیوٹ آف سافٹ ویئر اپلیکیشن ٹیکنالوجی (GZIS) اورفاسٹ ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے باہمی اشتراک سے قائم کی جارہی ہے جو ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد سائنسی تحقیق کو مضبوط بنانا، علمی تبادلے کو فروغ دینا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کم کاربن انوویشن کو آگے بڑھانا ہے۔
اس اشتراک کے تحت ابتدائی تحقیق چار بنیادی شعبوں پر مرکوز ہوگی جن میں کلاؤڈ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے کم کاربن اور ماحولیاتی تحفظ،مصنوعی ذہانت اور 5G کنیکٹیویٹی کے ذریعے انٹیلی جنٹ کنسٹرکشن اینڈ مینوفیکچرنگ،بگ ڈیٹا اور اسمارٹ انرجی مینجمنٹ کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے نظام اور ڈیجیٹل اور انٹیلی جنٹ ایپلیکیشنز جوآئی او ٹی ،اے آئی اور ایڈوانسڈ اینالیٹکس کو یکجا کرتی ہیں۔یہ تمام شعبے ایک اسٹریٹجک روڈمیپ کی نمائندگی کرتے ہیں جو اس مستقبل کی جانب رہنمائی کرتا ہے جہاں تکنیکی انوویشن پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔
چین ۔پاک انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری ایک کثیر الشعبہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو تعلیمی و صنعتی دنیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی اور سائنسی کامیابیوں کو مارکیٹ میں استعمال کے قابل سالوشنز میں تبدیل کرے گی۔ اس کے علاوہ، یہ کم کاربن سسٹم اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں نوجوان ریسرچرز اور انجینئرز کے لیے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے مواقع بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ چین۔پاکستان اکنامک کاریڈور (سی پیک) کے فریم ورک کے مطابق عملی تحقیق اور پائلٹ منصوبوں میں حصہ لے سکیں۔زونگ صنعتی سہولت کار کے طور پر کردار ادا کرے گا، جو تعلیمی تحقیق کو عملی کاروباری ایپلیکیشنز سے جوڑے گا جبکہ شراکت دار یونیورسٹیاں اور تحقیقی ادارے اپنے خصوصی مہارت اور استعداد کار کے ذریعے مشترکہ تحقیقی نتائج کو فروغ دیں گے۔
زونگ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر ماؤ وی لیانگ نے کہا کہ ،”اس انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کا قیام ایک نئے ایسے ایکو سسٹم کی تشکیل کی جانب فیصلہ کن قدم ہے جہاں تحقیق حقیقی دنیا پر اثر ڈالتی ہے۔ چین اور پاکستان کے نمایاں تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو یکجا کر کے ہم انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ، ڈیجیٹل انوویشن، بشمول 5G، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پائیدار صنعتی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھ رہے ہیں۔”
فاسٹ ،نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسزکے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب معروف نے کہا کہ ،”یہ تعاون اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے مابین مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ یونیورسٹیاں پاکستان کے انوویشن ایکو سسٹم کو تشکیل دینے میں کس طرح اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اپنے طلبہ اورریسرچرز کواے آئی( AI)،انٹرنیٹ آف تھنگز( IoT)، کلاؤڈ اور لو کاربن سسٹمز پر مبنی عملی تحقیق میں شامل کر کے ہم ایسے حل فراہم کر رہے ہیں جو قومی و بین الاقوامی سطح پر پائیدار صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔”
چین۔پاکستان لو کاربن انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل جوائنٹ انوویشن لیبارٹری کا قیام بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت سائنسی و تکنیکی ترقی کے مشترکہ عزم کی نمائندگی کرتا ہے، جو انڈسٹری ،ریسرچ اور پائیداری کے درمیان روابط مستحکم کرنے میں زونگ کے تکنیکی سفر کو تقویت دیتا ہے۔
اشتہار