چیمپئنز ٹرافی؛ قذافی اسٹیڈیم آنیوالے شائقین کیلیے خاص ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے خاص ہدایات جاری کردی گئیں۔
پاکستانی کی میزبانی میں جاری بین الاقوامی میگا ایونٹ کے سلسلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے باضابطہ طور پر پلان جاری کردیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی، جس کے لیے 20 فورک لفٹرز،4 بریک ڈاؤنز ہوں گے جو ہر وقت تیار رہیں گے۔
پارکنگ پلان
ڈیفنس سے آنے والے شائقین فردوس مارکیٹ سے سینٹر پوائنٹ سے لیفٹ ٹرن لے کر CBD میں گاڑیاں پارک کریں گے ۔ فیروزپور روڈ سے آنے والےکلمہ چوک سے ٹرن لے کر نیشنل پارک سے گورنمنٹ کالج گلبرگ میں پارک کریں گے۔ ڈیفنس، کینٹ سے آنے والے شرکا حسین چوک کی طرف سے یا شیر پاو برج سے ہوتے ہوئے مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔
اسی طرح مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سن فورٹ ہوٹل لبرٹی پارکنگ میں پارک کریں گے۔ ٹریفک حکام کے مطابق کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔ تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ اسی طرح فیروز پور روڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
حکام کاکہنا ہے کہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ شہری گاڑیوں کی رانگ پارک ہرگز نہ کریں اور مقرر کردہ پارکنگ اسٹینڈز ہی میں اپنی گاڑی پارک کریں۔ ٹریفک کے لیے راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.
سکیورٹی پلان
دریں اثنا پنجاب پولیس نے بھی ایونٹ کے حوالے سے اپنا پلان جاری کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس دوران کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔
اسی طرح ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں گی جب کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے آنے والے پارک کریں کے لیے
پڑھیں:
بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
پہلگام واقعہ کے بعد ایشیاکپ 2025، ٹی20 ورلڈکپ 2026 اور چیمپئینز ٹرافی 2029 جیسے میگا ایونٹس میں بھارت کی میزبانی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر میں 7 لاکھ سے فوج ہونے کے باوجود پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد ٹیموں کی سیکیورٹی کا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ اور حکمراں جماعت کے رہنما گوتم گمبھیر کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی پلئیرز کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"
دوسری جانب بھارت نے واقعے کے بعد روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر تحقیق اس کا الزام پرپاکستان پر لگادیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: "میں تمہیں مار دوں گا" بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
بھارتی بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: سہواگ کی اپنے ہی کرکٹر پر سرجیکل اسٹرائیک، متنازع آؤٹ پر بول اُٹھے
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے روایتی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا الزام بغیر تحقیق کیے پاکستان پر لگادیا تھا اور بھارتی بورڈ نے مودی کی ایما پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ کا ہی بائیکاٹ کا فیصلہ کرڈالا۔