قذافی سٹیڈیم میں29سال پہلے ورلڈکپ جیتا تھا:کمارا دھرما سینا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آئی سی سی امپائر اور سابق سری لنکن کرکٹر کمارا دھرما سینا قذافی سٹیڈیم پہنچ کر ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئے۔دھرما سینا کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے ساتھ میری سری لنکن کرکٹ کی حسین یادیں وابستہ ہیں، اسی تاریخی میدان پر29سال پہلے سری لنکا نے ورلڈکپ جیتا تھا۔ کمارا دھرما سینانے کہا کہ 29سال قبل بطور کھلاڑی اور آج بطور امپائر آکر بہت خوشی ہے ، قذافی سٹیڈیم کو جدید شکل میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے،مجھے بطور امپائر دوبارہ قذافی سٹیڈیم آنے پر بے حد خوشی ہے،پاکستان کرکٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے میری نیک خواہشات ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔