11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور:
11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حکام نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کوشش ناکام
پڑھیں:
شجاع آباد: داماد سے رنجش پر باپ نے 27 سالہ بیٹی، 2 نواسوں اور 1 نواسی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
شجاع آباد کے علاقے تھانہ بستی ملوک کی حدود میں داماد سے دیرینہ رنجش پر باپ نے بیٹی، دوکمسن نواسوں اور نواسی کو کلہاڑی مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم وارث بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا ۔افسوسناک واقعہ چک 14 فیض میں پیش آیا، قتل کیے جانے والوں کی شناخت 27 سالہ بیٹی ارشاد بی بی، 3 سالہ نواسے محبت علی، 2 سالہ احمد علی اور نواسی مہناز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم وارث اپنی بیٹی کی شادی سے ناخوش تھا اور داماد سے پرانی رنجش رکھتا تھا۔ مقتولہ ارشاد بی بی کچھ عرصے سے ناراض ہوکر میکے آگئی اور شوہر سے صلح کر کے واپس جانا چاہتی تھی تاہم والد اسے واپس بھیجنے کے حق میں نہ تھا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ملزم محمد وارث کو گرفتار کر لیا۔