آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں روائتی حریف پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرہ  جو کہ  کل 23 فروری بروز اتوار  کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان اہم مقابلے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم موسم ابرآلود رہ سکتا  ہے جبکہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جس وجہ سے پاک بھارت میچ کے منسوخ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق شام کے اوقات میں کم از کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات  میں کچھ روز قبل بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں تیز بارش کیساتھ اولے پڑے تھے لیکن پاک بھارت میچ میں بارش کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک بھارت

پڑھیں:

سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرلاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص 43 ، کراچی 41، لاہور 38، پشاور، اسلام آباد35، مظفر آباد33، کوئٹہ 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر  تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی واپسی شروع
  • پنجاب میں شدید گرمی کی لہر؛  درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں  ہیٹ ویو الرٹ
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی