مسک کے بیٹے کا ناک صاف کرکے ٹیبل پر پھیرنے کا معاملہ، ٹرمپ نے 145 سال پرانی میز کے ساتھ کیا کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفتر کی 145 سال پرانی تاریخی میز کو تبدیل کردیا ہے، اور اس کی وجہ ایلون مسک کے چھوٹے بیٹے کی ایکس ایک شرارت بنی ہے۔
چند روز قبل ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ٹرمپ سے ملاقات کےلیے اوول آفس گئے تھے، جہاں ایکس نے ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے ہاتھ صاف کیے تھے، اور اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔
اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے ایکس نے کئی شرارتیں کیں۔ وہ کبھی اپنے والد کی نقل اتارتے نظر آئے تو کبھی ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے ہوئے دیکھے گئے۔
ایلون مسک کے بیٹے کی یہ حرکتیں کیمرے میں بھی محفوظ ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر میمز کی شکل میں وائرل ہوگئیں۔ تاہم، سب سے زیادہ توجہ اس وقت ملی جب ایکس نے ٹرمپ کے دفتر کی تاریخی میز کے ساتھ کھڑے ہو کر ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے ہاتھ صاف کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو خود کو جراثیم سے خوفزدہ شخص قرار دیتے ہیں، نے اس واقعے کے بعد اوول آفس کی میز کو تبدیل کردیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے سامنے ایک نئی میز دکھائی گئی ہے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ یہ تبدیلی عارضی ہے، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ کیا یہ فیصلہ ایلون مسک کے بیٹے کی شرارت کی وجہ سے کیا گیا ہے یا کسی اور وجہ سے۔
تاریخی میز کا پس منظر
یہ میز 145 سال پرانی تھی اور اسے کئی امریکی صدور، بشمول جارج ڈبلیو بش، استعمال کرچکے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ صدر کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد 7 میں سے کسی ایک ڈیسک کا انتخاب کرے۔ موجودہ ڈیسک بھی بہت مشہور تھی، لیکن اب اس کی جگہ ایک نئی میز نے لے لی ہے۔
ایلون مسک کے بیٹے کی معصوم شرارت نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی، بلکہ اس نے 145 سال پرانی تاریخی میز کی قسمت بھی بدل دی۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا ٹرمپ اس میز کو دوبارہ واپس لاتے ہیں یا نئی میز ہی مستقل بنیادوں پر رہتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک کے بیٹے تاریخی میز سال پرانی بیٹے کی
پڑھیں:
امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔