Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:32:22 GMT

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی :ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے تک جاپہنچی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 785 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 63 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی تنزلی سے 3 ہزار 380 روپے اور 10 گرام کے نرخ 43 روپے کم ہو کر 2 ہزار 897 روپے پر آگئے۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں سونے کے دام 6 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 936 ڈالر پر پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سونے کی

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں کروڑوں کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • ایک تولہ سونے کی قیمت  3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا