غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینی عوام کی رضا سے ہونا چاہیئے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کیخلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، پرامید ہیں کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے اہل فلسطین کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کردی۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے منصوبے کی مخالفت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینی عوام کی رضا سے ہونا چاہیئے۔ چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پرامید ہیں کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu