لڑکی زوما کا پتا لگا لیا‘ اس کا ڈی این اے کرانا ہے، تفتیشی افسر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی قتل کیس کے تفتیشی افسر نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزمان کی نشاندہی پر زوما نامی لڑکی کا پتا لگا لیا ہے خون کا نمونہ اور اس کا ڈی این اے کرانا ہے اور ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ریمانڈ پیپرز میں تفتیشی افسر کاکہنا ہے کہ کارپٹ پر لگے خون کا ایک نمونہ مدعیہ مقدمہ سے میچ ہوا ہے، ملزم ارمغان کے کمرے کارپٹ سے 2 نمونے سے نامعلوم خاتون کا ڈی این اے ملا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وقوع سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی کو بھی اسی کمرے میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان ارمغان بوٹ بیسن، کلفٹن، درخشاں اور ساحل تھانے کے کئی مقدمات میں مفرور ہے، ملزم ارمغان کے خلاف اس حوالے سے بھی کاروائی کرنی ہے، ملزم ارمغان غیر قانونی کال سینٹر اور وئیر ہاؤس چلا رہا تھا، ملزم ارمغان کے دیگر ساتھیوں نعمان وغیرہ کا پتا لگانا ہے ،ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
لاہور:پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔
ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔