چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران اسلام آباد کی کون سی اہم سڑکیں بند رہیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روٹ کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Islamabad Police route Traffic vip movement پولیس ٹریفک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس ٹریفک ٹریفک پولیس کے دوران
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔