ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو برونکائٹس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔ 

ویٹیکن حکام کے مطابق، ہفتے کے روز سانس لینے میں شدید دشواری کی وجہ سے انہیں ہائی فلو آکسیجن دی گئی اور خون کی کمی کے باعث خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کرنا پڑی۔

اتوار کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "رات پرسکون گزری، پوپ نے آرام کیا"، جو ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم وہ تاحال ناک میں لگے ٹیوب کے ذریعے آکسیجن لے رہے ہیں اور مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔

پوپ فرانسس، جو 2013 سے کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں، نے اسپتال میں رہتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا، "مجھے اپنے علاج پر مکمل اعتماد ہے، اور میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔"

ویٹیکن میں پوپ کے چاہنے والے موم بتیاں جلا کر ان کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، جبکہ روم میں ایک خصوصی دعا کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ہفتے کی شب ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "پوپ کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، اور وہ خطرے سے باہر نہیں"۔

اطالوی اخبار کورئیرے ڈیلا سیرا نے لکھا: "پوپ کی حالت مزید بگڑ گئی" جبکہ لا ریپبلیکا نے اسے "ویٹیکن کا سیاہ ترین دن" قرار دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس کی حالت

پڑھیں:

پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار

پاکستان دنیا بھر میں 5 ویں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے سب سے بڑے سیکورٹی خطرات میں سے ایک ہے۔

رپورٹ کے مطابق رسک کمیونیکیشن کی مضبوط حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر این ڈی ایم اے نے لوگوں تک خطرے کی معلومات کو وسعت دی، کمیونٹیز کے درمیان  تیاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے موسمیاتی تبدیلی،خطرے کی پروفائل اور علاقے کے مخصوص خطرات پر توجہ مرکوز کی۔

 ان تمام عوامل کو سمجھانے کے لیے  عکسبندی کرکے  دستاویزی فلموں کا سلسلہ شروع کیا، تازہ ترین ویڈیو میں منظر کشی کی گئی ہے کہ کس طرح گلگت بلتستان میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں مقامی رضاکاروں کو آفات سے مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے بااختیار بنا رہی ہیں۔  

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ تربیت اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے، یہ ٹیمیں پاکستان کے سب سے زیادہ کمزور خطوں میں سے ایک میں لچک پیدا کر رہی ہیں اور جانیں بچا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں کون کونسے سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے؟
  • پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار
  • پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
  • نیا پوپ کون ہوگا چارنام زیر غور، کیتھولک دنیا کی نظریں ویٹیکن پرجم گئیں
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی
  • پوپ فرانسس ۔۔عالمی امن کا داعی
  • ’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟
  • سینیٹ اجلاس: پوپ فرانسس کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی