نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں؟ جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف دستاویزی چوری کی اور عوام کی دولت پر بدترین ڈاکہ ڈالا، عارف علوی امریکہ میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام دوست حکومت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کیا ہے، لوگوں کی خدمت ہماری حکومت کا نصب العین ہے، جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ملک کی ترقی اور خوشحالی سے وابستہ مستقبل صرف اورصرف مسلم لیگ ن سے جڑا ہوا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عملی طور پر کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیراقلیتی امورسردارمیش سنگھ آروڑہ نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو ضلع نارووال میں اقلیتی کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے صوبہ بھرمیں اقلیتی کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز ضلع نارووال سے کیا گیا ہے، اقلیتی کارڈ کا اجراء وزیراعلی پنجاب کا نہایت احسن قدام ہے جس سے غربت ختم ہونے میں بڑی مدد ملے گی، پروگرام کے تحت ضلع نارووال میں مجموعی طورپر 2 ہزار 785 اقلیتی کارڈ جاری کیے جارہے ہیں جس کے لے تقریباً 6 ہزارکے قریب درخواستیں موصول ہوئیں جن میں میرٹ کے مطابق 2 ہزار 785 اہل امیدواران میں اقلیتی کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقلیتی کارڈ احسن اقبال مسلم لیگ ن

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ