نصیر آباد: ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر، اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے بیر چوکی قومی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
کراچی میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔
ادھر روجھان انڈس ہائی وے مورچہ 1 کے قریب پولیس وین الٹ جانے سے ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔