کراچی: گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کیلئے پولیس کا اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی، بچیوں نے جج کے روبرو ملزم کو شناخت کر لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قیوم آباد کے علاقے میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جج کے سامنے اپنا 164 کا بیان قلمبند کروا دیا۔
متاثرہ بچیوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں موجود اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزم اپنا اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ ملزم کیخلاف 7 مقدمات درج ہیں۔