فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کیطرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں، حماس
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں اُن کی حماس رہنماؤں اور مجلس شوریٰ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور حماس کی مجلس شوری کے سربراہ ابو عمر دونوں نے وفود کی قیادت کی۔ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے ، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصٰی اور فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
حماس کی مجلس مجلس شوریٰ کے سربراہ نے تعاون پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں گھروں کی تعمیر ،خیموں ،ادویات اور رمضان میں سحر وافطار کے لئے پاکستانی عوام اور امت مسلمہ تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے بھی پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ جے یو آئی وفد میں مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان شامل تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کے سربراہ
پڑھیں:
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس پریشان ہیں نوجوان نسل کو مشتعل ہونے سے کیسے بچایا۔؟ ہم نے نوجوان نسل کو بچا لیا اسی لیے بیرونی ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔