گلستان جوہر میں انسداد تجاوزات سیل کی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھوں پر موجود پتھارے قبضے میں لے لیے۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے انسداد تجاوزات سیل نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھوں پر رکھے پتھارے اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال کارروائی کے دوران موجود تھے، کارروائی گلشن جمال، گلستان جوہر، ڈرگ روڈ، کینٹ بازار ، طارق بن زیاد سوسائٹی ، کے ڈی اے افیسر سوسائٹی میں کی گئی۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی نے کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس کا 58واں اجلاس7 نومبر 2025 بروز جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کانگریس سیشن سے قبل ہوگا، جبکہ کانگریس کا اجلاس سہ پہر 3 بجے آواری ایکسپریس ہوٹل، مین بولیوارڈ گلبرگ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اور کانگریس اجلاس کی صدارت پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کریں گے۔
اجلاس میں 57ویں پی ایچ ایف کانگریس کے منٹس کی توثیق اور سیکرٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی کی 25 اگست 2024 تا 6 نومبر 2025 کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں کلبز کی اسکروٹنی اور آئندہ چار سالہ مدت (2026-2030) کے لیے پی ایچ ایف انتخابات کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی۔