یورپی یونین: شعبہ توانائی کو بہتر بنانے کے لیے کلین انڈسٹریل ڈیل کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) یوروپی کمیشن بدھ کو اپنے کلین انڈسٹریل ڈیل یا صاف ستھرے صنعتی معاہدے کا خاکہ پیش کرے گا، جس کا مقصد 2025 میں معدنی ایندھن کے درآمدی اخراجات میں دسیوں ارب یورو کی کٹوتی کرنا ہے۔
کچھ اقدامات میں پائیدار توانائی کے منصوبوں کے لیے اجازت نامے کے عمل کو تیز کرنا، توانائی پر محصولات کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور قابل تجدید ذرائع کے لیے سبسڈی میں اضافہ شامل ہے۔
یورپی یونین میں توانائی کے زرائع کے طور پر شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا
یورپی یونین کے انرجی کمشنر ڈین جورجینسن نے کہا، "حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اب گرین ایجنڈے سے دور ہو رہا ہے.
(جاری ہے)
اس کے برعکس، اس کا مطلب ہے کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔"
توانائی کے نئے قوانین سے قابل تجدید توانائی کمپنیوں کو سستی غیر ملکی درآمدات اور سست مانگ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
یورپی یونین: بچت ہدف سے زیادہ، گیس کا استعمال انیس فیصد کم
کلین انڈسٹریل ڈیل کا ایک اور مقصد 40 فیصد قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی، جیسے ونڈ ٹربائنز، یورپی یونین کے اندر تیار کرنا ہے۔ یہ پائیداری ضوابط کا کچھ بوجھ بھی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے ان صنعتوں کو منتقل کر دے گا جو زیادہ آلودگیوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔
دسیوں اربوں کی بچت کی پیش گوئییورپی یونین کے ایک ایگزیکٹو تجزیہ کا اندازہ ہے کہ اس سے بلاک کی درآمدی لاگت میں 45 بلین یورو (47.3 بلین ڈالر) کی بچت ہو گی، جبکہ بلاک کے اندر توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی سپورٹ کیا جائے گا۔ یہ بچت 2030 تک سالانہ 130 بلین یورو تک بڑھ جائے گی۔
جورجنسن نے روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان (قابل تجدید توانائی کے منصوبوں) میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اس کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔
"لیکن ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ کچھ نہ کرنا بھی مہنگا ہے۔"انہوں نے کہا، "اسی لیے ہم باہر سے ایندھن نہ خرید کر پیسے بچاتے ہیں۔"
اگرچہ کووڈ انیس کے وبائی مرض کے دوران معدنی ایندھن کے استعمال میں نمایاں کمی واقع ہوئی، لیکن یہ 2022 میں یوکرین پر روسی حملے اور روسی قدرتی گیس کی کم ہوتی دستیابی کے بعد آسمان کو چھو گیا۔
یورپ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔ ٹرمپ نے بلاک کو مزید امریکی ایندھن نہ خریدنے کی صورت میں بھاری محصولات کا سامنا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ج ا ⁄ ص ز (ڈی پی اے، روئٹرز، اے ایف پی)
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین توانائی کے کے لیے
پڑھیں:
رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
یورپی کمیشن نے اپنے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کے ساتھ تجارتی مراعات معطل کردی جائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بعض اسرائیلی مصنوعات پر اضافی محصولات لگائیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ اسرائیلی آبادکاروں اور انتہاپسند اسرائیلی وزراء ایتمار بن گویر اور بیتزالیل سموتریچ پر پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی۔
یورپی کمیشن کے مطابق اسرائیلی جارحیت یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے کے انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام کو لازمی قرار دینے والے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے غزہ میں بگڑتی انسانی المیے، امداد کی ناکہ بندی، فوجی کارروائیوں میں شدت اور مغربی کنارے میں E1 بستی منصوبے کی منظوری کو خلاف ورزی کی وجوہات بتایا۔
یورپی کمیشن کی صدر اورسلا فان ڈیر لاین نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کے لیے کھلی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعاون روک دیا جائے گا۔ تاہم یورپی یونین کے 27 رکن ممالک میں اس تجویز پر مکمل اتفاق نہیں ہے۔ اسپین اور آئرلینڈ معاشی پابندیوں اور اسلحہ پابندی کے حق میں ہیں جبکہ جرمنی اور ہنگری ان اقدامات کی مخالفت کر رہے ہیں۔
یورپی کمیشن کی یہ تجویز اس وقت سامنے آئی جب یورپ بھر میں ہزاروں افراد اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور منگل کو اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا گیا۔