ٹرمپ کا نیا امیگریشن پلان: 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کریں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کی ہے۔
یہ اسکیم EB-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، جس کے تحت سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق، یہ منصوبہ دو ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
درخواست گزاروں کو ویٹنگ اور اسکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ “عالمی معیار کے شہری” ہیں۔
اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم امریکی بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔
ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں سخت امیگریشن پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں، اور امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی پورٹیشن مہم کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، وہ کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں تاکہ وہ غیر قانونی مہاجرین اور منشیات کی اسمگلنگ کو روک سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لندن کا تاریخی فنڈ ریزنگ شو: فلسطین کیلئے 2 ملین ڈالر جمع
لندن کا تاریخی فنڈ ریزنگ شو: فلسطین کیلئے 2 ملین ڈالر جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز
لندن میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ کانسرٹ منعقد کیا گیا، جس کے دوران 2 ملین ڈالر جمع کر لیے گئے۔
ویمبلی ایرینا میں ہونے والے “Together for Palestine” کانسرٹ میں برطانوی اور فلسطینی فنکاروں نے پرفارم کیا، جن میں باسٹیل، جیمز بلیک اور پالوما فیتھ شامل تھے۔
تقریب میں ایک نوجوان فلسطینی گلوکارہ نے خصوصی نغمہ بھی پیش کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔
کانسرٹ میں مشہور ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پُو، نکولا کاگلین، بینی ڈکٹ کمبر بیچ، صحافی مہدی حسن اور اقوامِ متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے بھی خطاب کیا۔ مہدی حسن نے عوام سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔
کانسرٹ کے آخر میں برائن اینو اور جمیلا جمیل کی قیادت میں 2 ملین ڈالر جمع ہونے کا اعلان کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک سماعت چیلنج، عمران کو پیش کرنے کیلئے درخواست دائر جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک سماعت چیلنج، عمران کو پیش کرنے کیلئے درخواست دائر غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی چین کی ’’جدت طرازی کی صلاحیت‘‘ دنیا کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے ، چینی میڈیا مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم