کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔

یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج عوامی جمہوری کوریا کے سفیر مسٹر پارک کجون (Mr. Park Kijun) سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کورین کمپنیوں کو سندھ میں ہائی ٹیک انڈسٹری، سیمی کنڈکٹرز اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔ کورین سفیر پارک کجون نے کہا کہ ماضی میں جنوبی کوریا نے سندھ میں حیدرآباد میرپورخاص سڑک کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا تھا، تاہم اس کے بعد کسی بھی بڑے منصوبے میں کام نہیں کیا۔

انہوں نے سندھ میں آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورین سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

اس ضمن میں انہوں نے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ کو ہدایت دی کہ وہ کورین سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست روابط استوار کرے اور ان کی معاونت کرے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ملاقات سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگی اور مستقبل میں مزید تجارتی اور صنعتی معاہدوں کی راہ ہموار کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنوبی کوریا انہوں نے

پڑھیں:

چین نے پنجاب حکومت کو چینی سرمایہ کاروں کیلئے بلٹ پروف گاڑی دیدی

بلٹ پروف کار چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کی نقل و حرکت کیلئے استعمال ہوگی۔ چینی قونصل جنرل اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنیوالے آفیشلز اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور چینی باشندوں کے سکیورٹی انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاو شیریں کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے بلٹ پروف کار محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے کی۔ بلٹ پروف کار چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کی نقل و حرکت کیلئے استعمال ہوگی۔ چینی قونصل جنرل اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنیوالے آفیشلز اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے کوشاں ہیں، حکومت پنجاب نے اپنے وسائل سے ایک بلٹ پروف وین فیڈمک کے حوالے کی، تمام انڈسٹریل زونز میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ چینی شہریوں اور حکومتی ذمہ داران کیلئے ہمارے دفاتر ہمیشہ کھلے ہیں، چائنیز سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ  کاکہنا تھا کہ چینی باشندوں کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے وفاقی حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہر اہم موقع پر چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے پریزن ریفارمز کے تحت اسیران کی تیار کردہ مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے پنجاب حکومت کو چینی سرمایہ کاروں کیلئے بلٹ پروف گاڑی دیدی
  • اسدقیصرنے27ویں ترمیم مستردکردی،آئین واین ایف سی ایوارڈپربلاول کومذاکرات کی پیشکش
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
  • گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
  • بی جے پی نے اقتدار میں رہتے ہوئے غریبوں کیلئے ایک بھی گھر نہیں بنایا، ضمیر احمد خان
  • گوگل کی جانب سے پنجاب میں گوگل کروم بک کی فیکٹری لگانے کی پیشکش ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی
  • دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے