پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا کہ شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو اعداد و شمار ہیں، اُس حساب سے کراچی میں 45 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، تمام موٹرسائیکل سوار 1، 1 میٹر کپڑا خرید کر رکھیں، اگلا لائحہ عمل ہم جلد دیں گے۔

آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ انہوں نے مہاجر قائدین پر اتحاد کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر سب ملکر جدوجہد نہیں کریں گے تو ہر میدان میں کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ انہوں نے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کا جائزہ لینے کیلئے وکلا اور مرکزی کمیٹی کے ذمہ داران ہر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے، جلد عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے رینجرز کو سندھ بھر میں پولیسنگ کا اختیارات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے کراچی میں تعینات رینجرز اگر صوبے میں تعینات ہوگی تو یقینی طور پر امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ شہر میرا ہے، یہاں کمانے کیلئے نہیں آیا، اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ ا فاق احمد کرتے ہوئے انہوں نے

پڑھیں:

کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
  • کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • تنزانیہ میں صدارتی انتخابات کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات