مصطفی عامر قتل کیس؛ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔
آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا۔ علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیس چیف
پڑھیں:
کراچی میں کتنے مقامات پر اب پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کے ایم سی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم، میئر کراچی نے عوام کو خوشخبری سنا دی
ریجنل ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کی تمام عوامی سڑکوں پر پارکنگ فیس وصولی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب پارکنگ فیس صرف مخصوص پلازوں، نجی پلاٹس یا مخصوص بلدیاتی کونسلوں کے مختص کردہ علاقوں میں ہی وصول کی جاسکے گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد یا ادارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
حکمنامے کے تحت اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ شہر کی سڑکوں پر پارکنگ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پارکنگ سڑکیں فیس کراچی لوکل گورنمنٹ