کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے استحصال میں وفاقی حکومت بھی قصوروار ہے ایم کیو ایم راہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں بدترین حکمرانی ہے جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات سے محروم رکھا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

فاروق ستار نے بتایا کہ تقریبا 25 ارب روپے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات سندھ حکومت کے ذمے ہیں لیکن انہیں ادائیگی نہیں کی جا رہی، جو کہ ان کا معاشی قتل ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک ملازم جب ریٹائر ہوتا ہے تو وہ اپنی گریجویٹی اور دیگر کٹوتیوں کا حقدار ہوتا ہے مگر یہ حقوق بھی سلب کر لیے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے دس ہزار ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ان کے 15 ارب روپے کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے اسی طرح کے ڈی اے اور واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے بھی 10 ارب روپے سے زائد کے واجبات باقی ہیں.

فاروق ستار نے الزام لگایا کہ کراچی کے بلدیاتی ادارے ایم کیو ایم کے پاس تھے مگر سندھ کے وڈیروں نے ان پر قبضہ کر لیا اور ادارے چھین کر اپنے لوگوں کو دے دئیے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی واجبات نہیں دیے جا رہے جو ناانصافی کی واضح مثال ہے ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے 25 ٹانز بنا دیے گئے ہیں مگر انہیں کے ایم سی نے اون کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.

انہوں نے انکشاف کیا کہ شہری اداروں سے کنٹرول چھین کر سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں کو دے دیا گیا ہے جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے فاروق ستار نے کہا کہ رمضان کے بعد سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کیا جائے گا جس میں مزید حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے انہوں نے اعلان کیا کہ یہ وائٹ پیپر کی پہلی قسط ہے جبکہ دوسری قسط رمضان کے بعد جاری کی جائے گی.

انہوں نے سندھ حکومت پر اقربا پروری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کا کوٹہ جعلی ڈومیسائل رکھنے والے افراد کو دیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ دیہی سندھ کے لوگوں کو بوگس ڈومیسائل پر شہری علاقوں میں ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں جو سراسر ناانصافی ہے ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات ادا کیے جائیں اور شہری اداروں کو ان کے اصل نمائندوں کے حوالے کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا.

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا استحصال ہوتا ہے وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے فاروق ستار نے کہا ہے کہ 2016 کے بعد ایم کیو ایم سے بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری جاگیرداروں کو دے دی گئی سندھ میں 16 سال کی بدترین بدعنوان ترین حکمرانی ہے ایک وائٹ پیپر کی تیاری ہے رمضان کے بعد وائٹ پیپر شائع کریں گے. ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے واجبات 2017کے بعد سے ادا نہیں ہوئے، 18 ویں ترمیم کے بعد کے ایم سی کے واجبات کی ادائیگی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کراچی کے 25 ٹاﺅنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ان شہری اداروں کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیوں؟ ہمارا کوٹہ بوگس ڈومیسائل والوں کو دیا جا رہا ہے اگر ریٹائرمنٹ فنڈ کے پیسے آپ کھا گئے ہیں تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع کے لوگوں کو ڈومیسائل پر کراچی میں نوکریاں مل رہی ہیں وزیراعلی سندھ کی ذمہ داری ہے کہ یکساں قانون ہو.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فاروق ستار نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین وائٹ پیپر شائع کہ کراچی کے ایم کیو ایم ملازمین کے سندھ حکومت کے واجبات کے ریٹائر جا رہا ہے کے ایم سی انہوں نے سندھ کے کے بعد

پڑھیں:

سندھ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، وزیر اعلیٰ

فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے قانون شکنوں اور دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا ہے، پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے افسران نے ملاقات کی اور صوبے امن و امان سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام کو بہتر بنانے کےلیے 164 ارب روپے کا بجٹ دیا ہے، پولیس کی تنخواہوں پر 132 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

جشنِ آزادی ’معرکہ حق‘ تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کے بینکوں کے صدور/سی ای اوز ممتاز صنعتکاروں اور تاجر برادری کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہے، سندھ واحد حکومت ہے جو تھانوں کو براہ راست بجٹ فراہم کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں بہترین سڑکیں تعمیر کی ہیں، کراچی کی تمام سڑکیں، نئے فلائی اوورز، انڈر پاسز پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعمیر کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑیاں، عمارتیں، دکانیں سجائیں اور انعام پائیں، حکومت سندھ کا یوم آزادی پر بڑا اعلان
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان
  • سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • سفر اربعین پر پابندی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • سندھ حکومت کا یکم تا 14 اگست عجائب گھروں میں عوام کیلئے مفت داخلے کا اعلان
  • سندھ پولیس نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، وزیر اعلیٰ
  • سندھ اسمبلی: بجلی کی چوری کے 50 ارب کراچی کے عوام سے وصول کرنے کیخلاف قرارداد منظور
  • وزیراعلیٰ سندھ سے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران کی ملاقات
  • واچ ڈاگ کی جانب سے پاکستان کی پیٹرولیم انڈسٹری کو جاری کیا جانے والا ’وائٹ پیپر‘کیا ہے؟ اور اس کا کتنا اثر ہوتا ہے؟
  • ڈکیتی کی وارداتیں نہ رکیں تو اپنا نظام لائیں گے ،ایم کیو ایم