مسلسل برفباری اور بارشیں، شاہراہ قراقرم بند ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان کئی مقامات پر بند ہے، سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ داسو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے ملبے کی صفائی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بلاک ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں جی بی کے سینکڑوں مسافر کوہستان کے مختلف علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔ حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان کئی مقامات پر بند ہے، سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ داسو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے ملبے کی صفائی میں دشواری پیش آ رہی ہے، تاہم کوششوں کے ذریعے سڑک کو رات تک کھولنے کی توقع ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سڑک بند ہونے سے متاثرہ 200 سے زائد مسافروں کو داسو دیہاتی صحت مرکز میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان خاندانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔
علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔