ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، بالائی علاقوں میں شاہراہیں بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور رحیم یار خان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی اور قلات میں بادل خوب برسے دوسری جانب مری میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی شدید بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں صورتحال خراب ہو گئی ہے گلگت میں موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہو گئی جبکہ داسو کے قریب بارش کے باعث پہاڑ سرکنے سے کئی افراد پھنس گئے۔ لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلے نے سڑک بہا دی، جس سے سفری مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا گلیات کی بلند چوٹیوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے کوزہ گلی کے مقام پر متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ ایبٹ آباد میں شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ملک کے بعض بالائی اور شمالی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسمی جائزہگزشتہ روز پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور سکھر سمیت بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش محکمہ موسمیات مون سون