Daily Sub News:
2025-11-03@14:25:23 GMT

“چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

“چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا

“چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :یکم مارچ کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے پانچویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد جوڑوں کو مربوط کرنا ضروری ہے”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معاشی امور میں اہم تعلقات کے حامل متعدد پیئرز کو مربوط کرنا ضروری ہے.

سب سے پہلے، موثر مارکیٹ اور فعال حکومت کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے. حکومتی افعال کو جتنا زیادہ ریگولیٹ کیا جائے گا، مارکیٹ اتنی ہی موثر ہوگی۔

دوسری بات یہ ہے کہ مجموعی رسد اور مجموعی طلب کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا اور قومی معیشت کی گردش کو ہموار کرنا ضروری ہے۔ملک کی اندورنی طلب بالخصوص کھپت کی خامیوں کو پورا کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی طلب معاشی ترقی کی مرکزی محرک قوت اور ستون بن سکے۔

تیسری بات یہ کہ نئی قوت محرکہ پیدا کرنے اور پرانی قوت محرکہ کو اپ گریڈ کرنے کے درمیان تعلقات کو ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ ہمیں نئی اور پرانی قوت محرکہ کی ہموار تبدیلی کو فروغ دینے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے رہنما کردار کو بروئے کار لانا چاہیئے۔ چوتھی بات یہ ہے کہ اضافے کو بہتر بنانے اور اسٹاک کو فعال بنانے کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہےتاکہ وسائل کی تقسیم کی کارکردگی کو جامع طور پر بہتر بنایا جائے. پانچویں بات یہ ہے کہ معیار کو بہتر بنانے اور مقدار کو بڑھانے کے درمیان تعلقات کو مربوط کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں معیار کی مؤثر بہتری اور مقدار کی معقول ترقی کو اعلی معیار کی ترقی کے پورے عمل میں متحد کرنا ہوگا.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم میر باز خان عرف فیصل نے دو روز قبل 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر تشدد کیا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ محمد رضوان کے مطابق ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات استوار نہ کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی غلام دستگیر نے ملزم کی فوری گرفتاری پر انچارج چوکی بیگم کوٹ رضوان اور ٹیم کو شاباش دی، انکا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • پاکستان کی نیہا منکانی ٹائم میگزین کی ’100 کلائمیٹ‘ فہرست میں شامل