پاکستانی سائنسدان نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا۔
خلیفہ ایوارڈ کی تقریب ابوظبی کے امارات پیلس ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں 28 ممالک کے 187 امیدواروں نے حصہ لیا جب کہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ڈاکٹر غلام سرور مرخند نے کھجور اور زرعی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے جب کہ انہیں ’بااثر شخصیت‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر انہیں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس سے ملاقات
’جیو نیوز‘ گریبگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی صدرِ امورِ حرمین شریفین و چیف امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ملاقات ہوئی ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو قرآنِ مجید کا مقدس نسخہ بطورِ حدیہ پیش کیا۔
ملاقات میں اُمتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےحجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی تھی۔
کامران ٹیسوری نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حجاج کے لیے مثالی انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔