قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے اور نئی شرح کا اطلاق 25 فروری سے کیا گیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.

20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔

اسی طرح، سیونگ اکانٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکانٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔

سروا اسلامی ٹرم اکانٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور سروا اسلامی سیونگ اکانٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اکانٹس پر منافع کی شرح فیصد سے کم ہو کر

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بازارِ حصص کے 100 انڈیکس کاروبار ی ہفتے میں 6733 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 990 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7929 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 988 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 58 پوائنٹس رہی۔اسٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 364 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 7.42 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 618 ارب روپے سے بڑھ کر 19 ہزار 660 ارب روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمن ائر لائن لفتھانزا کا 4ہزار ملازم برطرف کرنے کا اعلان
  • لفتھانزا کا چار ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
  • 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے
  • چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوسرے روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار
  • اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
  • غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں: اسحاق ڈار
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،ایک لاکھ 68 ہزارپوائنٹس کی حدبھی عبور